معیشت کے فروغ کےلئے مضبوط بنیاد رکھ دی: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

لاہور (سٹاف رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں اقتصادی ترقی، چیلنجز ،زراعت کے شعبے کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا پیپلز پارٹی اور ن لیگ ملکی ترقی کی خاطر ایک پیج پر ہیں، سابق حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک کا بہت نقصان ہوا، پیپلز پارٹی حکومت کی اچھی پالیسیوں میں اانہ بشانہ کھڑی ہوگی، معیشت کی بحالی میں وزیراعظم اور صدر کا کردار قابل ستائش ہے،گورنر پنجاب نے کہا پاکستانی معیشت نے گزشتہ سال پیش شدید چیلنجز کے باوجود نمایاں بہتری حاصل کی ہے، وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہا ملکی ترقی کےلئے گورنر پنجاب کا کاروباری برادری اور مقامی چیمبرز کےساتھ روابط قابل تحسین ہیں، ملک کی معیشت کے فروغ میں نجی شعبہ، بالخصوص کاروباری برادری کلیدی کردار ادا کرسکتی ہے، ملکی معیشت کو مستحکم اور پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں سیاسی قیادت وزیر اعظم شہباز شریف کا کردار اہم ہے،ملک کی معیشت کے فروغ کےلئے مضبوط بنیاد رکھ دی گئی ہے،ملاقات میں دونوں رہنماو¿ں نے زراعت کے شعبے کو ملکی معیشت کے ایک بنیادی ستون کے طور پر اجاگر کیا۔ انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ زراعت میں بے پناہ امکانات موجود ہیں اور اس کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لانے کےلئے شعبے کو اولین ترجیح دی جانی چاہیے۔