علما کیخلاف بندوق اٹھانا جہاد نہیں، دہشتگردی ہے،فضل الرحمن


نوشہرہ:(مشرق نیوز)امیر جے یوآئی فضل الرحمن نے کہا ہے عالم دین کےخلاف بندوق اٹھانا جہاد نہیں، تنگ نظری اور دہشتگردی ہے، تم مجاہد نہیں قاتل، مجرم ہو،دارالعلوم حقانیہ کی طرف دیکھا گیا تو جواب دینگے۔

دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہامولانا سمیع الحق کی شہادت کا غم تازہ تھا، مولانا حامد الحق کو بھی شہید کردیا گیا، دارلعلوم حقانیہ کے در و دیوار غم زدہ ہےں جب خبر ملی مولانا حامد الحق کی تصویر میرے سامنے آگئی،عقیدہ ہے موت کا وقت، جگہ اور سبب معلوم ہے، جدائی قابل برداشت نہیں ہوتی، سوائے صبر کے اور چارہ ہی کیا ہے، مجھے یوں احساس ہورہا تھا حملہ حامد الحق پر نہیں میرے گھر ،مدرسے پر ہوا۔

امیر جے یوآئی نے کہامیری کچھ معلومات تھیں دارلعلوم حقانیہ پر آپریشن ہونے والا ہے، ریاستی ذمہ داروں سے ملاقات ہوئی کہا اگر ایسا ارادہ ہے تو بہت مہنگا پڑے گا، جے یو آئی اسلحے کی سیاست نہیں کرتی،دارالعلوم حقانیہ کی طرف دیکھا گیا تو جواب دیا جائے گا،بندوق مسلمان عالم دین کےخلاف کیسے استعمال ہوسکتی ہے،ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے یہ لوگ جہاد کا نام لیکر جنت کا راستہ دیکھ رہے ہیں، عالم دین کےخلاف بندوق اٹھانا تنگ نظری ہے، جہاد نہیں،اپنے استاد کے قاتل کو مجاہد کیسے کہوں، کالی آندھیاں گزر جائیں گی ،مدارس عالم دین رہیں گے۔