اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے دہشتگرد امریکہ کے حوالے کیا تو کیا ہوا؟،قمر جاوید باجوہ، فیض حمید،عمران خان نے طالبان کو پاکستان میں بسایا،فیض حمید گرفتار ہے، باجوہ سے تو پوچھا جائے پاکستان میں دہشتگردوں کو کیوں بسایا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہادہشتگردی پوری دنیا کا مسئلہ ہے ،ملکر حل کرنا ہو گا، دہشتگردی روکنے میں ناکامی جانچنے کیلئے پہلے کے پی حکومت کی انکوائری ہونی چاہیے،دہشتگردی کیخلاف جنگ کاآغاز پاکستان نے کیا، مشرف نے دہشتگردی کےخلاف جنگ نہیں کی تھی، امریکہ نے دہشتگردی کا نام لیکر عراق، لیبیا اور افغانستان میں جنگ لڑی، سب سے زیادہ دہشتگردی کا شکار ہیں، پاکستان دہشتگردی کےخلاف فرنٹ لائن پر لڑ رہا ہے، افغانستان میں امریکہ نے ہائی ٹیک اسلحہ چھوڑا اب امریکہ اگر اسلحہ واپس لے رہا ہے تو اچھی بات ہے، امریکی اسلحے سے دہشتگردی بڑھی۔
وزیر دفاع نے کہاسیاسی مخالفین نے مفاہمت کی کوئی بات کی؟ 3،4مرتبہ وفاق پر حملے کر چکے اور عید کے بعد دوبارہ حملے کا کہہ رہے ہیں، اب مفاہمت کی بجائے مزاحمت کی سیاست ہوگی،پختونخوا حکومت دہشتگردی کےخلاف جنگ کا ملبہ خود بھی اٹھائے، پارا چنار کے حالات سب کے سامنے ہیں وہ تو وفاق کے زیر انتظام نہیں، جنرل باجوہ، عمران خان اور جنرل فیض نے طالبان کو پاکستان میں بسانے کا فیصلہ کیا، تینوں کا مشترکہ فیصلہ تھا، اسمبلی کارروائی میں میرا موقف موجود ہے۔
خواجہ آصف نے کہاپہلے خطوط بازی پاکستان میں ہوتی تھی اب بین الاقوامی درجہ دےدیا،خطوط کا وہی حشر پہلے جیسا ہی ہو گا، میں کسی کو مشورہ نہیں دیتا وہ مشورے سے بہت بالاتر ہیں ان لوگوں کو جادو منتر کے مشورے ہو سکتے ہیں،کوئی اور بات نہیں ہو سکتی، پرویز خٹک کو صوبے سے وفاق میں لانے کے بعد خیبرپختونخوا میں لوٹ مار کی گئی۔
فیض حمید گرفتار ہے، باجوہ سے پوچھا جائے دہشتگردوں کو کیوں بسایا:خواجہ آصف
















