اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومت نے بلال بن ثاقب کو پاکستان کرپٹو کونسل کیلئے وزیر خزانہ کا چیف ایڈوائزر مقرر کردیا۔
فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا فوربز کی جانب سے تسلیم شدہ بلال بن ثاقب ویب 3 انویسٹر، سٹریٹجک ایڈوائزر اور بلاک چین سپیس میں تھنک لیڈر ہیں ،1632 ویں پوائنٹس آف لائٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا،2023 میں برطانیہ کے نیشنل ہیلتھ سروس کیلئے خدمات کے اعتراف میں ایم بی ای ( ممبر آف دی برٹش ایمپائر) ایوارڈ بھی ملا،بلال بن ثاقب پاکستان کی کوششوں میں اپنے وسیع علم و تجربے کو شامل کریں گے تاکہ کرپٹو کرنسی، بلاک چین ٹیکنالوجیز کو مالیاتی نظام میں ضم کیا جاسکے ۔
وزارت خزانہ نے کہا بلال بن ثاقب کی تقرری ڈیجیٹل کرنسیوں کی تبدیلی کی صلاحیت کو اپنانے، مالی تحفظ یقینی بنانے، خطرات کم کرنے اور کرپٹو کرنسیوں کے ملکی معیشت پر اثرات کا موثر انداز میں جائزہ لینے کے عزم میں اہم قدم ہے۔
وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے تقرری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہابلال بن ثاقب کی تعیناتی محفوظ و شفاف مالیاتی نظام کو یقینی بناتے ہوئے ابھرتی ٹیکنالوجیز کو اپنانے کے عزم کا عکاس ہے، یقین ہے بلال بن ثاقب کی قیادت مضبوط و مو¿ثر ریگولیٹری فریم ورک کی ترقی میں رہنمائی کرے گی۔
ادھر بلال بن ثاقب نے کہا کرپٹو کرنسی اور بلاک چین ٹیکنالوجی میں پاکستان کیلئے بے پناہ امکانات موجود ہیں،درست حکمت عملی و ریگولیٹری فریم ورک کےساتھ ملک کے نوجوانوں کو بااختیار بناسکتے ہیں۔
بلال بن ثاقب پاکستان کرپٹو کونسل کیلئے چیف ایڈوائزر مقرر
















