پشاور:(بیورورپورٹ)گورنر کے پی نے بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ پر وزیر اعظم کو خط لکھ دیا۔
فیصل کریم کنڈی نے خط میں لکھا خیبرپختونخوا وافر مقدار میں بجلی و قدرتی گیس پیدا کرنے والا صوبہ ہے، وسائل سے پیدا بجلی و گیس سے صوبے کو محروم رکھا جارہا ہے، رمضان المبارک میں بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ،بطور وزیر اعظم آپ کی جانب سے بجلی و گیس کی عدم لوڈ شیڈنگ کے اعلان پر عمل نہیں کیا جارہا، سحری، افطاری اور عبادات کے اوقات میں بجلی ، گیس کی لوڈ شیڈنگ سے ہری اذیت سے دوچار ہیں۔
گورنر کے پی نے کہا ماہ رمضان کا تقدس تقاضا کرتا ہے شہریوں کو پرسکون ماحول فراہم کیا جائے،وزیراعظم فوری طور پر خیبرپختونخوا میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیں ، مسئلے کے حل سے کے پی کے باسی بھی دیگر ہم وطنوں کی طرح رمضان میں عبادات پر توجہ مبذول کرسکیں گے۔
بجلی وگیس لوڈشیڈنگ پر گورنر کے پی نے وزیراعظم کو چٹھی لکھ دی
















