2018 میں کچھ ججز اور جنرلز نے ن لیگی حکومت کاخاتمہ کیا:احسن اقبال

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے2018 میں کچھ ججز اور جنرلز نے ن لیگی حکومت کاخاتمہ کیا،سی پیک بند ، بہت سے منصوبوں کو بریک لگا، پاکستان ترقی کر سکتا ہے مگر سلسلہ روکنا ہوگا جب چاہا نظام بدل دیا۔

انٹرنیشنل انجینئرز ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا انجینئرنگ کا پروفیشن دنیا کا سب سے پرانا شعبہ ہے، دنیا کے تمام عجوبے انجینئرز نے تیار کیے، قدیم دور سے آج تک ہر ایجاد کے پیچھے انجینئرز کی کوشش رہی، پاکستان کی ترقی کے ہر شعبے میں بھی انجینئرز کا ہاتھ ہے،ڈیم، شاہرات، ترقیاتی منصوبے، میزائل اور ایٹمی پروگرام کے پیچھے انجینئرز ہیں، آج ہم نے جہاں کامیابیوں کو دیکھنا ہے وہیں ناکامیوں پر بھی بات کرنی ہے، کیا وجہ ہے اتنی بڑی تعداد میں انجینئرز ہونے کے باوجود ملک دنیا کے ساتھ ترقی نہیں کرسکا،دنیا میں جن ممالک نے ترقی کی، انہوں نے ٹیکنالوجی کو اپنایا، ہمارے لیے گلوبل انوویشن انڈیکس کو جانچنا اہم ہے، انوویشن میں دنیا بھر میں پاکستان کا نمبر 91 ہے، ہمارے پڑوسی اور دوست ممالک انڈیکس میں بہت آگے ہیں، انڈیکس میں بہتری کی وجہ سے ان ممالک کی معیشت ترقی کررہی ہے،اتنے بہترین ذہن ہونے کے باوجود کیا وجہ ہے ہم انوویشن میں پیچھے ہیں؟۔