راولپنڈی :(بیورورپورٹ)سابق خاتون اول بشریٰ نے مشعال یوسفزئی کو ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا، 4نئے فوکل پرسن بھی مقرر کر دیئے۔
اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی وکیل تابش فاروق نے کہا ملاقات میں بشریٰ نے مشعال یوسفزئی کو فوکل پرسن کے عہدے سے ہٹا کر 4 نئے فوکل پرسن مقرر کیے ہیں، فوکل پرسنز میں وکلاءنعیم پنجوتھہ، مبشر مقصود اعوان، خالد یوسف چودھری اور رائے سلمان شامل ہیں، ملاقات میں بشریٰ اور پارٹی لیڈر شپ موجود تھی، بشریٰ نے کہا مشعال یوسفزئی اب ان کی ترجمانی نہیں کرے گی، مشعال یوسفزئی کو عہدے سے ہٹانے کی تصدیق بعدازاں پارٹی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے بھی کی۔
بشریٰ نے مشعال کو ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا
















