آرمی چیف نے واضح پیغام دےدیا پاکستان سب سے پہلے ہے،فیصل واوڈا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے آرمی چیف نے واضح پیغام دےدیا پاکستان سب سے پہلے ہے، میری ٹائم میں کرپشن کے پلندے لے کر آیا ہوں۔

قائمہ کمیٹی میری ٹائم کا اجلاس سینیٹر فیصل واوڈا کی زیر صدارت ہوا، فیصل واوڈا نے کہا آرمی چیف نے اپنے ادارے کا احتساب سب سے پہلے کیا ، آرمی چیف نے واضح پیغام دےدیا پاکستان سب سے پہلے ہے، سیکرٹری میری ٹائم نے 60 ارب کی چوری بچانے میں کردار ادا کیا، میری ٹائم میں کرپشن کے پلندے لے کر آیا ہوں، میں نے 8 ماہ تک ثبوت اکٹھے کیے اور مطالعہ کیا، میری ٹائم کے 728 صفحات پڑھ کر آیا ہوں، سیکرٹری میری ٹائم نے 60 ارب روپے کی زمین کا پراسیس منسوخ کیا، ہم نے 60 ارب روپے کی کرپشن روک لی، مجھے 2005اور 2015کا بیک گراونڈ بھی پتہ ہے، مجھے یہ بھی پتہ ہے کیس کی کب سے سماعت نہیں ہوئی۔

سینیٹر نے کہا اگر معاہدہ ٹھیک تھا تو اتوار کو دفتر کھول کر معاہدہ کیوں منسوخ کیا، میری ٹائم کے ایسے ایسے ثبوت دوں گا حیران رہ جائیں گے، وہ ثبوت دے رہا ہوں جو ایف آئی اے کو برسوں نہیں ملتے،پورٹ قاسم کی 500 ایکڑ اراضی کی مارکیٹ ویلیو 60 ارب روپے سے زائد ہے لیکن مبینہ طور پر کم قیمت پر الاٹ کیا گیا، پورٹ قاسم کی 500 ایکڑ زمین 10 لاکھ روپے فی ایکڑ دینے کا فیصلہ ستمبر 2024میں ہوا،پورٹ قاسم کی 365 ایکڑ زمین کی رقم کے بدلے 500 ایکڑ زمین دینے کا فیصلہ کیا گیا، پورٹ قاسم کی زمین صرف 8 فیصد دینے کا فیصلہ کیا گیا، ایک ڈیفالٹر کمپنی کےلئے نرم گوشہ پیدا کیا گیا،فیصل واوڈا نے مزید کہا ڈیفالٹر کمپنی فارن کمپنی بن کر آئی اور پھر لوکل کمپنی نکلی، دھوکہ دینے والی کمپنی کےساتھ آو¿ٹ آف کورٹ سیٹلمنٹ نہیں ہو سکتی، کمپنی دھوکے سے فارن کمپنی بن کر آئی، بورڈ کیوں کمپنی کو فیور کر رہا ہے؟۔