عمران ،بشریٰ نہار منہ روزہ رکھنے پر مجبور ہیں:بیرسٹر سیف

پشاور: (بیورورپورٹ) مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے کہا ہے عمران،بشریٰ کو سحری و افطار میں کچھ فراہم نہیں کیا جا رہا، رمضان المبارک میں عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی کا مقصد اذیت دینا ہے، اطلاعات ہیں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ کو سحری و افطار میں کچھ فراہم نہیں کیا جا رہا، دونوں کو مجبوراً نہار منہ روزہ رکھنا پڑ رہا ہے، عبادات سے بھی روکا جا رہا ہے، حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کے باعث عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، حکومت قیدی سے خوفزدہ ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا ملاقاتوں پر پابندی عدالتی احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، عدالت کو توہین عدالت کی کارروائی کرنی چاہیے۔