NUSTکے زیر اہتمام پانی کے تحفظ پر آگاہی واک


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) نے اسلام آباد کیمپس میں پانی کے تحفظ سے متعلق آگاہی واک کا اہتمام کر کے ماحولیاتی استحکام کےلئے اپنی بے لوث عزم کا مظاہرہ کیا۔

مہم کی قیادت نسٹ کے ریکٹر ڈاکٹر زاہد لطیف نے کی جن کےساتھ مختلف سکولوں کے پرو ریکٹرز اور پرنسپلز کے علاوہ طلبہ اور فیکلٹی ممبران کی بڑی تعداد بھی شامل تھی، طلبہنے پانی کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق عہدوں اور پیغامات کو تختیوں پر لکھ کر واک میں حصہ لیا، مہم یونیورسٹی کی اجتماعی عزم کو ظاہر کرتی ہے وہ پانی سے متعلق چیلنجز کا مقابلہ کرنے کےلئے پرعزم ہے۔

ریکٹر نسٹ ڈاکٹر زاہد لطیف نے پانی کے تحفظ کی فوری ضرورت پر زور دیا اور اس بات کو اجاگر کیا اہم وسائل کو بچانے میں انفرادی اقدامات کی کتنی تبدیلی لانے کی صلاحیت ہے،ریکٹر نے نسٹ کمیونٹی پر زور دیا وہ اپنی روزمرہ زندگی میں پانی کے موثر استعمال کے طریقوں کو اپنائیں جبکہ فیکلٹی، طلباءاور محققین کو پانی کے تحفظ کے مسائل کو حل کرنے کےلئے مختلف حل اور راستے تلاش کرنے کی ترغیب دی،ماحولیاتی استحکام کو مضبوط بنانے اور پانی کے انتظام کو بہتر بنانے کےلئے اہم قدم میں نسٹ کے ریکٹر ڈاکٹر زاہد لطیف نے تاریخی 100 ملین کے سیوریج مینجمنٹ منصوبے کا اعلان کیا۔