کراچی:(بیورورپورٹ)سقوط ڈھاکہ کے بعدپاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہ راست تجارت بحال،پہلا کارگوچاول لےکر چلا گیا۔
دونوں ممالک کے درمیان سرکاری سطح پر تجارت کا پہلا اقدام ہے، بنگلہ دیش سرکاری ادارے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے مجموعی طور پر 50 ہزار ٹن اری خریدے گا ،معاہدہ فروری کے پہلے ہفتے میں کیا گیا،آرڈر کی تکمیل 2 حصوں میں کی جائیگی ۔
25ہزار ٹن کی اگلی شپمنٹ مارچ کے اوائل میں روانہ کی جائیگی،شپمنٹ کےساتھ دونوں ملکوں کے مابین معاشی روابط و براہ راست شپنگ بھی بحال ہوگی،پورٹقاسم سے جانے والا پی این ایس سی کا مال بردار جہاز سرکاری کارگو لے کر پہلی مرتبہ بنگلہ دیش کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگا ۔
سقوط ڈھاکہ کے بعدپاک بنگلہ دیش براہ راست تجارت بحال
















