کراچی:(بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیر وآزا د سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے چیخ چیخ کر بول رہا تھا ٹرمپ کے آنے سے کچھ نہیں ہوگا ویسے بھی پی ٹی آئی چاہتی ہے بانی عمران خان جیل میں رہیں، گرینڈ الائنس میں شامل تمام جماعتیں حکومت کےساتھ ہیں، کوئی احتجاج نظر نہیں آ رہا۔
کراچی کسٹم ہاوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا پاکستان کسٹمز ایجنٹس کی ایسوسی ایشن نے خط لکھا یہ لوگ 400 ارب روپے حکومت پاکستان کو دیتے ہیں، میں حیران ہوں کہ ہم کدھر جا رہے ہیں، حکومت کا نقصان ہورہا ہے،سندھ اور پنجاب کے نوگو علاقوں کیلئے فوج کو بلایا جا رہا ہے، جب ہر چیز کیلئے فوج کو بلایا جاتا ہے تو تعریف بھی تو کریں،پاکستان کا ہمیں بھلا کرنا ہے، وزیرخزانہ اچھے آدمی ہیں، میں نے ابھی 50 ، 60 ارب کی چوری پکڑی ہے اس پرکام ہو رہا ہے،کاروباری شخصیت کے طور پر اپنی ذمہ داری قبول کرنا ہوگی۔
گرینڈ الائنس میں شامل تمام جماعتیں حکومت کےساتھ ہیں :فیصل واوڈا
















