اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے کیس میں نادرا اور الیکشن کمیشن سے تحریری جواب طلب کرلیا گیا۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بنچ نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کے حق کیس پر سماعت کی، عدالت نے نادرا،الیکشن کمیشن سے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے کہابتایا جائے اوورسیز کی ووٹنگ کیلئے اب تک کیا اقدامات کئے گئے ؟ نادرا اور الیکشن کمیشن 2 ہفتے میں تفصیلی جواب جمع کرائیں۔
اوورسیز کو ووٹ حق کیس،عدالت نے تحریری جواب مانگ لیا
















