وزیراعلیٰ کے پی گنڈاپور نے مریم نواز کو براہ راست چیلنجز دیدئیے
پشاور:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو براہ راست چیلنجز دے دئیے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا پنجاب کے جتنے فیصد طلبہ کو لیپ ٹاپ دئیے جا رہے ہیں اتنے فیصد اپنے طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دیں گے ،وزیراعلیٰ پنجاب، کے پی حکومت کی طرز پر اپنے شہریوں کو مفت صحت کارڈ دے،اپنی پوری آبادی کو صحت کارڈ پلس دیا اب لائف انشورنس کی سہولت دے رہے ہیں،پنجاب کی کارکردگی پر مناظرے کےلئے تیار ہوں۔
















