اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیرپٹرولیم مصدق ملک نے آئل سیکٹر کو اوپن کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے حکومت انرجی سیکٹر میں 3 شعبوں پر کام کررہی ہے، عوام کو سستی توانائی کی فراہمی ترجیح ، مقامی پیداوار پر توجہ مرکوز ہے،گیس و تانبے کے بڑے ذخائر موجود ہیں۔
ٹائٹ گیس پالیسی تیار کرلی ،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہاابتدائی طور پر پرائس کیپ کےساتھ آئل سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کر رہے ہیں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں مسابقت کے ذریعے زیادہ سے زیادہ مارکیٹ شیئر حاصل کرنے کیلئے سستا پٹرول،ڈیزل بیچیں گی ،غریب آدمی کا فائدہ ہوگا۔
وزیر پٹرولیم نے کہا 40 سال بعد 40 بلاکس آف شور میں آکشن کیے،آن شور اور آف شور پر بھی مراعات دیں گے،بائیو فیول پالیسی بھی جلد آرہی ہے ،ٹائٹ گیس پالیسی آئندہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس سے منظور ہوجائے گی۔
عوام کو سستا پٹرول ،ڈیزل فراہم کرنے پر کام شروع
















