پاکستان کی نیو ڈویلپمنٹ بینک میں شمولیت کی منظوری

اسلا م آباد:(بیورورپورٹ)ای سی سی نے پاکستان کی نیو ڈویلپمنٹ بینک میں شمولیت ، ڈسکوزکے حصص صدرمملکت کے نام منتقل کرنے کی مشروط منظوری دیدی ،پاکستان 582 ملین ڈالر کے 5,882 شیئرز خریدے گا، 116 ملین ڈالر فوری ادا کیے جائیں گے۔

وزیر خزانہ اورنگزیب کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میںپاکستان کی نیو ڈویلپمنٹ بینک میں شمولیت،ڈسکوزکے حصص کی منتقلی سمری اورمختلف شعبوں کیلئے تکنیکی مالی گرانٹس کی منظوری دی گئی،کمیٹی نے ہدایت دی حصص کے ٹرانسفر سے مالی اثرات نہ ہونے کی تصدیق ضروری ہے۔

اعلامیے میں کہا گیااہم منصوبوں کیلئے مالی معاونت فراہم کرنا ہے، رقم سابقہ پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کی 133 پی ایس ڈی پی سکیموں پرخرچ ہوگی،ای سی سی نے پاکستان بزنس پورٹل کے قیام کےلئے فنڈز مختص کردیا گیا ،ڈیجیٹل اکانومی میں پیش رفت آئے گی۔