اسلام آباد: (بیورورپورٹ) رائٹ سائزنگ کے تحت گریڈ ایک سے گریڈ 22 کی 11877آسامیاں ختم ،تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں۔
وزارت کابینہ ڈویژن کی دستاویز کے مطابق گریڈ 19 سے 22 کی 113 ،گریڈ ایک سے 18 کی 11 ہزار 764 آسامیاں ختم کی گئیں،سب سے زیادہ گریڈ ایک سے 4 درجہ چہارم کی آسامیاں رائٹ سائزنگ پالیسی کی زد میں آئیں، رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت 5 ہزار سے زائد آسامیاں ختم کی گئیں۔
گریڈ ایک سے گریڈ 22 کی 11877آسامیاں ختم
















