ایف بی آر نے آمدن سے زائد ٹرانزیکشنز کرنےوالوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومت نے آمدن سے زیادہ مالیت کی ٹرانزیکشنز کرنے والے افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میںچیئرمین ایف بی آر نے کہامقصد کےلئے بینکوں کی خدمات حاصل کریں گے بینکوں کےساتھ ٹیکس دہندگان کی آمدن اور ٹرن اوور کا ڈیٹا شیئر کیا جائے گا،بینکوں کے ساتھ ڈیٹا شناختی کارڈ کی بنیاد پر شیئر ہو گا، بینکوں سے کہا جائے گا اگر متعلقہ شخص کی ٹرانزیکشن کا حجم ایف بی آر کے ڈیٹا سے مطابقت نہیں رکھتا تو رپورٹ دیں،ویلتھ سٹیٹمنٹ یا ٹیکس ریٹرن میں ظاہر آمدن سے زیادہ مالیت کی ٹرانزیکشن پر رپورٹ دینا لازمی ہو گا، بینکوں سے کہا جائے گا ٹرانزیکشن نہ روکیں لیکن رپورٹ ایف بی آر کو فراہم کی جائے۔