صوابی:(بیورورپورٹ)دھڑے بندی،فنڈز کی عدم دستیابی،پی ٹی آئی کاصوابی شو فلاپ،پنڈال کا پچھلا حصہ خالی رہا۔
ذرائع کے مطابق صوابی جلسے میں 5 سے 6 ہزار کارکنوں نے شرکت کی اور پنڈال کا پچھلا حصہ جلسے کے دوران خالی رہا،پشاور، مردان ،مالاکنڈ سے ورکرز نے کم تعداد میں شرکت کی، چند وزرا ،اراکین صوبائی اسمبلی کے پاس ورکرزکو جلسہ گاہ تک لانے کے فنڈز نہیں تھے ۔
ادھر مشیر اطلاعات بیرسٹرسیف نے کہاجلسہ کامیاب رہا، بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، پنجاب سے آنے والے قافلوں کو روکا گیا،ترجمان وزیر اعلیٰ فراز مغل نے کہاوزیر اعلیٰ نے ذاتی حیثیت میں چند اراکین اسمبلی کو فنڈز دئیے۔
دھڑے بندی،فنڈز کی عدم دستیابی،پی ٹی آئی کاصوابی میں شو فلاپ
















