پی ٹی آئی کا یوم سیاہ بری طرح پٹ گیا، ایک آدمی باہر نہیں نکلا،عطا تارڑ
لاہور:( اپنے رپورٹر سے،خبر نگار)وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے پی ٹی آئی کا یوم سیاہ بری طرح پٹ گیا، بتایا جائے خیبر پختونخوا میں یوم سیاہ کس کےخلاف تھا ،کارکنوں کےلئے ایسے کارڈ کا اجرا ہونا چاہیے جس سے پتہ ہو کون سا ورکر کس وقت میں آیا، مشکل دور میں آئے ورکرز کا نام مجاہد دور رکھا جانا چاہیے، ان خیالات کااظہار انہوں نے انتقال کر جانے والے کارکنوں کےلئے منعقدہ دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
عطا تارڑ نے کہاپارٹی کیلئے خون پسینہ دینے والے کارکنوں کے اہلخانہ کی مالی مدد ہونی چاہیے،لیگی قیادت ، رہنماﺅں پر مشکل دور گزرا ،عدالتوں ،کچہریوں، تھانوں میں تمام ورکرز موجود ہوتے تھے اگر ورکرز آواز نہ اٹھاتے تو خزاں کے بعد بہار بھی نہ آتی، قائدین ،کارکنوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا،نواز،شہباز،مریم سمیت ساری قیادت جھوٹے مقدمات میں جیل گئی،اپنے پیاروں کے جنازے میں شرکت نہ کر سکے،دل میں غم رہے گا۔
وزیراطلاعات نے کہا پی ٹی آئی کا یوم سیاہ بری طرح ناکام ہوگیا، کیا خیبر پختونخوا میں یوم سیاہ خیبر پختونخوا حکومت کی پالیسی کے مطابق تھا، پی ٹی آئی کے اعلان کردہ یوم سیاہ پر ایک آدمی بھی باہر نہیں نکلا۔
سعد رفیق نے کہا سیاسی جماعتیں پارٹی کیلئے زندگی وقف کرنے والے کارکنوں کو ہر حال میں یاد رکھیں،پارٹی کااقدام بہت اہم ہے ،دنیا سے جانے والوں کیلئے دعا کرنی چاہیے۔
















