ہالی ووڈ فلم جراسک پارک سیریز کی ساتویں فلم جراسک ورلڈ: ری برتھ کا نیا ٹریلر ریلیز
نیویارک (مشرق نیوز) مشہور زمانہ ہالی ووڈ فلم جراسک پارک سیریز کی ساتویں فلم جراسک ورلڈ: ری برتھ کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے جو ریلیز ہوتے ہی مداحوں کے درمیان مقبول ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق اس سنسنی سے بھرپور ہالی ووڈ فلم کے ٹریلر کو صرف دو دن میں یوٹیوب پر 18ملین سے زائد افراد نے اسے دیکھ لیا ہے اور مداح اس دلچسپ فلم کی ریلیز کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ سٹیون سپلبرگ کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 2 جولائی 2025 کو سنیما گھروں کہ زینت بنے گی۔ فلم کی کاسٹ میں سکارلیٹ جوہانسن ایکشن ایکسپرٹ کے کردار میں جلوہ گر ہوں گی جبکہ جانتھن بیلی بھی اہم کردار ادا کریں گے۔ فلم کی ہدایت کاری گیرتھ ایڈورڈ نے کی ہے جبکہ سکرین پلے میکائل کریکٹن اور ڈیوڈ کویپ نے تحریر کیا ہے۔ اسے تھائی لینڈ، لندن اور کیلیفورنیا کی مختلف لوکیشنز پر فلمایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سیریز کی پہلی فلم جراسک پارک 1993 میں ریلیز ہوئی تھی، جسے خود اسٹیون اسپلبرگ نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ بعد کی فلموں میں وہ ایگزیکٹو پروڈیوسر کے طور پر شامل رہے۔اسپلبرگ سائنس فکشن اور تھرلر فلموں کے ماہر سمجھے جاتے ہیں اور انکی فلمیں ٹرانسفارمرز، انڈیانا جونز اور جراسک پارک سیریز بڑے بجٹ کی سپر ہٹ فلموں میں شمار کی جاتی ہیں۔

















