سرکاری ہسپتالوں میں انتظامیہ کا لواحقین سے ناروا سلوک ، مریض دربدر

لاہور: ( میاں ساجد ) صوبائی دارلحکومت کے سرکاری ہسپتالوں میں انتظامیہ کا لواحقین سے ناروا سلوک ، مریض دربدر ، سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار پر سیکرٹری صحت اور وزیر صحت بے بس، عدم تعاون سے علاج کی غرض سے آنےوالے مریض بے یارومد گار ہو کر رہ گئے۔

میو ہسپتال ،کنگا رام، جنرل ہسپتال، چلڈر ن ہسپتال ،جناح ہسپتال اور پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں معمول کے چیک اپ کےلئے آنےوالے مریضوں کو پرچی کے حصول کیلئے گھنٹوں قطاروں میں کھڑا رکھا جانے گا،مہنگائی کے ستائے عو ام کا خوار ہونا اور طبی سہولیات کی عدم فراہمی پنجاب حکومت کی کارگردگی پر سوالیہ نشان بن گیا،اوپی ڈیز میں تعینات اے ایم ایس، ڈی ایم ایس کے دفاتر محض گپ شپ کے مرکز بن گئے،سیکورٹی گارڈز بھتہ وصول کرنے لگے، نہ دینے والوں سے بدتمیزی بھی معمول بن گئی۔

ایم ایس صاحبان کے پرسنل سٹاف سرکاری ہسپتالوں کے انتظامات چلانے لگے، ایم ایس صاحبان صرف فائلوں کو سائن کرنے تک محدود ہیں، لاہور کے کسی بھی سرکاری ہسپتال میں مریضوں کو چیک اپ کرانا آسان نہیں، اوپی ڈیز میں مریضوں کی لمبی قطاریں اور ہسپتال عملے کے ناروا سلوک نے کئی سوالات پیدا کر دئیے ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سرکاری ہسپتالوں میں ذاتی دورے وقت کی اہم ضرورت بن گئے۔