عوام کیلئے علاج بھی خواب،صحت کی سہولیات مزید مہنگی


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)عوام کیلئے علاج بھی خواب،جنوری کے دوران صحت کی سہولیات مزید مہنگی ،ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی۔

دستاویز کے مطابق ایک ماہ کے دوران میڈیکل ٹیسٹ کی فیسوں میں مزید 5.36 فیصد اضافہ ہوا ،سالانہ بنیادوں پر میڈیکل ٹیسٹ 15.16 فیصد ،جنوری میں کلینک مزید 4.28 فیصد تک مہنگے ہوگئے،ایک ماہ میں ڈینٹل سروسز مزید 2.22 فیصد ،سالانہ بنیادوں پر 26.16 فیصد تک مہنگی ہوئیں،جنوری کے دوران ہسپتال مزید 0.36 فیصد،ایک سال کے دوران 13.09 فیصد تک مہنگے ہوئے،دستاویز میں بتایا گیا جنوری کے دوران ادویات کی قیمتوں میں 0.52 فیصد تک مزید اضافہ ہوا، ایک سال کے دوران ادویات کی قیمتوں میں 17.48 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔