PTIکا اسمبلی سے واک آﺅٹ،ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سپیکر کی جانب سے بات کی اجازت نہ دیئے جانے پر پی ٹی آئی کاقومی اسمبلی میں احتجاج،عمران خان کو رہا کرو اور گولی کیوں چلائی کے نعرے لگائے، ایجنڈے کی کاپیں پھاڑدیں اور ڈیسک بجائے۔

سپیکر نے احتجاج نظر انداز کرتے ہوئے وقفہ سوالات جاری رکھا، پی ٹی آئی اراکین واک آﺅٹ کر گئے،دوران اجلاس سوالات کا سلسلہ جاری تھا پی ٹی آئی رکن اسمبلی اقبال آفریدی نے کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی کردی،سپیکر ایاز صادق نے گنتی کرانے کی بجائے اجلاس پیر تک ملتوی کردیا۔