لاہور (ہیلتھ رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں اہم اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں ڈین پروفیسر سائرہ افضل، ڈائریکٹر سی ڈی سی ڈاکٹر یداللہ، پروفیسر ملازم حسین بخاری، ڈاکٹر تنویر، فیکلٹی ممبران و دیگر طبی ماہرین نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران مختلف خطرناک بیماریوں کے تدارک کیلئے اقدامات اور کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈین پی کے ایل آئی اور ڈائریکٹر سی ڈی سی نے اس حوالے سے بریفنگ دی۔خواجہ سلمان رفیق نے آئی پی ایچ میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کے بارے میں سی اینڈ ڈبلیو کے افسران سے بریفنگ بھی لی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کو سنٹر آف ایکسی لینس بنانا چاہتے ہیں۔ ہمیں خطرناک بیماریوں کا مقابلہ کرنے کیلئے علاج و معالجہ سے زیادہ پری وینشن پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ آئی پی ایچ میں ٹیلی میڈیسن کا شعبہ بھی قائم کیا جائے گا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ خطرناک بیماریوں کے تدارک واسطے تکنیکی معاونت کیلئے انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کی صلاحیت میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ آئی پی ایچ میں جاری تکنیکی کورسز کے کری کولم میں بہتری لائیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ دریں اثناءصوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق لیڈی ولنگٹن ہسپتال کی تعمیر نو کے منصوبے کا جائزہ لینے پہنچ گئے۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر سعید خان، آئی ڈیپ اور ایف ڈبلیو او کے افسران نے خواجہ سلمان رفیق کو منصوبے پر جاری پیش رفت بارے بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کہا کہ لیڈی ولنگٹن ہسپتال لاہور اندرون شہر میں بسنے والی ہزاروں لاکھوں کی آبادی کیلئے بہت بڑی علاج گاہ ہے۔ لیڈی ولنگٹن ہسپتال کے تعمیر نو منصوبے کو مقررہ وقت پر مکمل کریں گے۔ آئی ڈیپ اور ایف ڈبلیو او کے افسران کو شاباش دیتا ہوں۔
انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کو سنٹر آف ایکسی لینس بنانا چاہتے ہیں: سلمان رفیق

















