ریلویز ٹریننگ سکول والٹن میں مارکس مین شپ کی پاسنگ آوٹ


لاہور: ( اپنے نمائندے سے) ریلویز ٹریننگ سکول والٹن میں مارکس مین شپ، اسلحہ ہینڈلنگ کورس کی پاسنگ آوٹ اور دو روزہ سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا، 3 ماہ کورس کے دورانیہ میں ریلویز پولیس کے ٹرینرز نے اسلحہ کے استعمال میں مہارت اور جدید معلومات کے حوالے سے تربیت حاصل کی،ٹرینرز کو فائرنگ کے اصول سمیت درست فائر کرنے کے طرز پر تربیت دی گئی۔

مارکس مین شپ کورس میں 46 ٹرینرز نے حصہ لیا جس میں سے 37 ٹرینرز نے کامیابی کےساتھ تربیتی کورس مکمل کیا، نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کراچی ڈویژن کے کانسٹیبل عارف اور جان محمد جبکہ لاہور ڈویژن کے کانسٹیبل اصغر علی کو مہمان خصوصی ایس پی مغلپورہ نیاز احمد نے تعریفی اسناد سے نوازا، ٹریننگ سکول والٹن میں 2روزہ سپورٹس گالا کا اہتمام بھی کیا گیا جس کا پرنسپل والٹن اقصیٰ رسول نے افتتاح کیا، پروگرام کے تحت ایف آئی اے اور ریلویز پولیس کے تربیت حاصل کرنےوالے اہلکاروں نے مختلف کھیلوں میں گرم جوشی سے حصہ لیا ۔