راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کو مذاکرات جاری رکھنے اور مطالبات تحریری طور پر دینے کی اجازت دےدی۔
اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہابانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا بے شک مطالبات تحریری طور پر حکومت کو دے دیں، پی ٹی آئی مذاکرات کی ٹیبل پر اپنے تحریری مطالبات دے گی،عمران خان نے کہا مجھ سے ملاقات نہیں ہوتی تو بھی حکومتی کمیٹی سے ایک ملاقات کر لیں ، امریکہ کو ایبسولیوٹلی ناٹ کہا، کوئی بھی پاکستان سے غلط کام کرائے گا تو سب کو ایبسولوٹلی ناٹ ہے،2 مطالبات ہیں، تحریری طور پر دینے کی کوئی ضرورت نہیں، نہیں چاہتے کو ئی جواز بنایا جائے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکوئی ڈیل نہیں ہورہی،چاہ رہے ہیں ملک اور قوم کےلئے بیٹھیں، آپ کمیشن بنا لیں اور کارکنوں کی رہائی ہونی چاہیے،چیئرمین پی ٹی آئی نے کہامذاکرات کے تیسرے سیشن میں جائیں گے،حکومتی نمائندوں، اسٹیبلشمنٹ ودیگر کی طرف سے نہیں کہا گیاعمران خان کو رہا یا کسی اور جگہ منتقل کریں گے۔
سینیٹر علی ظفر نے کہا بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ملے بغیر حکومتی مذاکراتی ٹیم کو مطالبات تحریری طور پر دینے کی اجازت دےدی،بانی پی ٹی آئی نے بڑا واضح کہا میرے مطالبات ان لوگوں کےلئے ہیں جو بغیر کسی مقدمے کے قید ہیں ،سیاسی پارٹی ملے گی تو تحریری ڈرافٹ دینے یا نہ دینے پر گفتگو ہو گی۔
بانی نے مذاکرات جاری رکھنے کی اجازت دےدی،بیرسٹر گوہر
















