راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان نے عرب ممالک کیخلاف پروپیگنڈا سوشل میڈیا اکاونٹس کی مذمت کرتے ہوئے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔
وکیل فیصل چودھری کے مطابق عمران خان نے عرب ممالک کیخلاف پروپیگنڈے والے سوشل میڈیا اکاونٹس کی مذمت کی اورکہااکاونٹس سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں ، بانی نے حکومتی مذاکراتی ٹیم کی سنجیدگی پر مذاکرات کی حامی بھری،کمیٹی کی بانی سے ملاقات نہ کرانا مذاکرات سبوتاژکرنے کی کوشش ہے،بانی نے مسنگ پرسن کی تحقیقات کیلئے قاضی انور کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی، قاضی انور کی سربراہی میں کمیٹی اتوار تک اپنی رپورٹ مکمل کرے گی۔
عمران خان کاعرب ممالک کیخلاف پروپیگنڈا اکاونٹس سے اعلان لاتعلقی
















