ضمنی الیکشن میں دھاندلی کےخلاف جے یوآئی کے دھرنے

کوئٹہ:(بیورورپورٹ)پی بی 45 کوئٹہ کے ضمنی الیکشن میں مبینہ دھاندلی کےخلاف جے یوآئی کے بلوچستان میں دھرنے ،ہائی ویز بند کردیں۔

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 45 کوئٹہ 8 کے 15 پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ ہونےوالے ضمنی الیکشن میں نتائج کی تبدیلی کےخلاف جے یوآئی نے مختلف شہروں میں احتجاج کیا،ہائی ویز بندہونے سے بلوچستان کی خیبرپختونخوا، پنجاب کےساتھ آمدورفت معطل ہوگئی۔