وی پی این کے استعمال سے ہر منٹ 10 ہزار ڈالر نقصان

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وی پی این کے استعمال سے ہر منٹ 10 ہزار ڈالر نقصان ،انٹرنیٹ میں خلل پر پی ٹی اے کی تحقیقاتی رپورٹ میں حقائق سامنے آگئے۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں وی پی این کے استعمال سے ہر منٹ 10 ہزارڈالر کا نقصان ہوتا، دسمبر میں بہتری آنے سے انٹرنیٹ سپیڈ درست ہوئی،رپورٹ کے مطابق وی پی اینز کے ذریعے بینڈوڈتھ کا استعمال اگست میں 634 جی بی پی ایس تک پہنچا،نومبر میں وی پی اینز کے ذریعے بینڈوتھ کا استعمال 378 جی بی پی ایس ہوگیا، دسمبر میں انٹرنیٹ کی بہتری کے بعد وی پی این کا استعمال کم ہوکر 437 جی بی پی ایس رہا۔

پی ٹی اے رپورٹ میں کہا گیا وی پی این کا بڑھتا استعمال پاکستان کے انٹرنیٹ انفرسٹرکچر پر دباو ڈال رہا ہے، پاکستان میں 70 فیصد انٹرنیٹ سی ڈی اینز کے ذریعے فراہم کیا جاتا ہے، وی پی اینز کے بڑھتے استعمال سے مقامی سی ڈی اینز کو نظرانداز کیا جارہا ہے،عالمی سب میرین رش کے گھنٹوں میں لوڈ برداشت کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی،انٹرنیٹ کی سست روی دور کرنے کےلئے سب میرین کیبل کی گنجائش بڑھانا ہوگی۔