پشاور:(بیورورپورٹ)مشیراطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے کہاہے مذاکرات یا لڑائی دونوں کیلئے تیار ہیں،حکومت بات کرنا چاہے گی توکریں گے اگرلڑنا چاہے گی تو لڑیں گے، مذاکرات میں حصہ لیا ،وفاقی حکومت سے مذاکرات کے ایک 2 دور ہوئے، حکومت کو مذاکرات میں دلچسپی نہیں تو 100 مرتبہ نہ ہو ہمیں بھی نہیں۔
بیرسٹر سیف نے کہا مذاکراتی کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی اور پارٹی نے اختیار دیا ، پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی اگر سمجھتی ہے تحریری مطالبات دینے کی ضرورت نہیں تو ٹھیک ہے،بانی پی ٹی آئی کی بنی گالہ منتقلی کے بیان کی وضاحت علیمہ خان خود کرسکتی ہیں،عمران خان سمیت دیگر رہنماوں کو رہا کریں،9 مئی واقعات پر کمیشن بنائیں اور تحقیقات کریں،8 فروری کے الیکشن میں مینڈیٹ چوری کی تحقیقات بھی کی جائےں۔
مذاکرات یا لڑائی دونوں کیلئے تیار ہیں، بیرسٹر سیف
















