اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بجلی سستی کرنے کی تجویز مسترد، قرض پروگرام کے تحت نئے ٹیکسز سے چھوٹ نہیں دی جا سکتی،آئی ایم ایف نے واضح کردیا۔
ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی جانب سے وزارت توانائی کی بجلی بلوں میں سیلز ٹیکس کم کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی،آئی ایم ایف نے کہا قرض پروگرام کے تحت نئے ٹیکسز سے چھوٹ نہیں دی جا سکتی،سیلز ٹیکس چھوٹ سے ٹیکس اہداف کا حصول ممکن نہیں رہے گا۔
بجلی سستی کرنے کی تجویز مسترد، چھوٹ نہیں دی جا سکتی،آئی ایم ایف
















