عمران سے ملاقات نہ ہونے سےتعطل، آزادانہ ملنے دیاجائے،PTI

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے کہاہے عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر مذاکرات میں تعطل، اداروں کی غیر موجودگی میں ملنے دیاجائے،القادر ٹرسٹ کا فیصلہ نہ آنا قابل تشویش ، کسی ڈیل کے تحت تاریخیں آگے نہیں ہوئیں،بات چیت تعطل کا شکار نہیں ہونی چاہیے، خون کا حساب دینا ہوگا، جبر کا ماحول ،انصاف لےکر رہیں گے،26 نومبر کمیشن، 8 فروری کی ڈکیتی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا9 مئی ،26نومبر واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانا،بےگناہ کارکنوں کی رہائی مطالبات ہیں،نہیں چاہتے حکومت کےساتھ مذاکرات تعطل کا شکار ہوں،عمران خان نے القادرٹرسٹ سے کوئی فائدہ نہیں لیا ، کیس کا جلد فیصلہ آنا چاہیے۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا آزادانہ ماحول میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کا کہا ، حکومت کی طرف سے کوئی اطلاع نہیں ملی،بانی پی ٹی آئی سمیت تمام اسیروں کورہا کیا جائے، مطالبات تحریری شکل میں نہ ہونے کی وجہ سے مذاکرات تاخیرکا شکارنہیں ہونے چاہئیں، 9مئی،26 نومبر پرجوڈیشل کمیشن بنایا جائے، کسی رکاوٹ کے بغیر بانی سے ملاقات کرائی جائےگی تو حکومتی سنجیدگی کا علم ہوگا۔

عمرایوب نے کہا ملک میں افراتفری کا ماحول ،بےروزگاری مسلسل بڑھ رہی ہے، 2سال میں 20لاکھ نوجوان ملک چھوڑ گئے،معیشت کا برا حال، زیرو گروتھ ہے، ملکی مسائل کا واحد حل شفاف انتخابات ہیں۔

سلمان اکرم راجہ نے کہاریاست اورعوام کے درمیان خلیج پیدا کردی گئی ، بانی پی ٹی آئی نے واضح کردیا جیل سے رہائی پانے والے آخری آدمی ہوں گے وہ تمام اسیروں کی رہائی چاہتے ہیں،خون کا حساب دینا ہوگا، جبر کا ماحول ہے انصاف لےکر رہیں گے،کمیشن، 8 فروری کی ڈکیتی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

شبلی فراز نے کہا القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ نہ آنے پرتشویش ہے،بانی کوفلاحی کام کرنے کی سزا دی جا رہی ہے، کوئی رعایت نہیں مانگ رہے، چاہتے ہیں انصاف کے تقاضوں کوپورا کیا جائے، رول آف لا کے بغیراستحکام نہیں آ سکتا،اڑان پروگرام فراڈ اور کھوکھلاہے،مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی،حکومت 2،4ماہ کی مہمان ہے۔