2024پنجاب کی تاریخ کا کامیاب ترین سال ، ترقی کا سفر جاری رہے گا،عظمیٰ بخاری

لاہور:( اپنے رپورٹر سے)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے 2024پنجاب کی تاریخ کا کامیاب ترین سال ، ترقی کا سفر جاری رہے گا،مریم نواز نے 2024میں 77سے زائد عوامی ریلیف کے منصوبے شروع کئے ،50 سے زائد مکمل بھی ہوگئے ،پنجاب ترقی، خوشحالی،ریلیف اور کارکردگی میں تمام صوبوں سے لیڈ کررہا ہے،طلبہ، کسان،خواتین اور نوجوانوں سمیت ہر طبقے کو بلاتفریق ریلیف دیا گیا،پہلی بار اقلیتوں کےلئے ریلیف پیکیج دئیے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا4سال پنجاب کے وسائل کو پنکی،گوگی اور کپتان نے بے دردی سے لوٹا،مریم نواز نے لوگوں سے ہونے والی ناانصافیوں کا ازالہ کیا ،پنجاب کے لوگوں کامعیار زندگی باقی صوبوں سے کئی گنا بہتر ہے۔