ایل پی جی 4روپے کلو سستی،چینی کا تھیلا مہنگا

لاہور:( کامرس رپورٹر)ایل پی جی 4روپے کلو سستی،50کلوچینی کا تھیلا 300روپے تک مہنگا ہوگیا۔

اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق کمی کے بعد ایل پی جی کی قیمت 250.28روپے کلومقرر کر دی گئی،گھریلو سلنڈ 47اور کمرشل کی قیمت182روپے کمی ہو گئی ۔

دوسری جانب50کلوچینی کا تھیلا 300روپے تک مہنگا ہوگیا ،6روپے کلو اضافہ ہونے کے بعد50کلوچینی کے تھیلے کی قیمت 6750روپے تک جاپہنچی۔