لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ایوانِ اقبال میں سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے 8 ویں کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ صوبائی وزیر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے کانووکیشن میں بطور گیسٹ آف آنر شرکت کی۔اس موقع پر وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز، پرنسپل سمز پروفیسر زوہرہ خانم، پروفیسر راشد لطیف خان، پرو وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر نادیہ نسیم، پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر سردار الفرید ظفر، پروفیسر طیبہ وسیم، پروفیسر طیبہ بٹ، ایم ایس سروسز ہسپتال لاہور ڈاکٹر عابد محمود غوری، سمز کے سابقہ پرنسپلز، فیکلٹی ممبران اور طلباءو طالبات کے علاوہ والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔کانووکیشن کے دوران 2022 اور 2023 کے 398 فریش گریجوایٹس کو ایم بی بی ایس کی ڈگریوں سے نوازا گیا۔کانووکیشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور قومی ترانہ سے کیا گیا۔پرنسپل سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پروفیسر زوہرہ خانم نے فریش گریجوایٹس سے خدمت انسانیت کا حلف لیا۔اس موقع پر وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز، پرنسپل سمز پروفیسر زوہرہ خانم، پروفیسر راشد لطیف خان و دیگر نے بھی خطاب کیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے گریجوایٹس کے درمیان گولڈ میڈلز، سلور میڈلز اور تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔سال 2022 سے حجاب زارا16 میڈیلز لے کر بیسٹ گریجویٹ قرار پائیں جبکہ سال 2023 سے 19 میڈیلز حاصل کر کے فاطمہ ندیم بیسٹ گریجویٹ قرار پائیں۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کانووکیشن کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں تمام فریش گریجوایٹس اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میرے لئے سمز کے آٹھویں کانووکیشن میں شرکت باعث افتخار ہے۔ میری جانب سے پاس آوٹ ہونے والے گریجویٹس کیلئے بہت ساری نیک خواہشات ہیں۔گریجوایٹس کی کامیابی کے پیچھے ان کے والدین کی محنت اور دعائیں شامل ہیں۔پاکستان میں میڈیکل ایجوکیشن انتہائی اہم ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام حکومت پنجاب کا فلیگ شپ منصوبہ ہے۔ اس وقت معاشرہ طمہ کی دلدل میں دب کر رہ گیا ہے۔ہمارے اوپر پاکستان کی مٹی کا بہت قرض ہے۔ ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ کا جذبہ کے ساتھ ہی پاکستان ترقی کر سکتا ہے۔ زندگی کے شعور کیلئے علم حاصل کرنا انتہائی اہم ہے۔ پاکستان میں پنجاب کا میڈیکل سسٹم الحمدللہ سب سے بہتر ہے۔میاں شہباز شریف کی قیادت میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی، راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی، فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی اور نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی بنیاد رکھی۔ہمارے معاشرے میں ڈاکٹرز کو بڑی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔پنجاب میں میڈیکل فیکلٹی ایک خاندان کی مانند ہے۔حکومت پنجاب لاہور میں 82 ارب روپے کی لاگت سے ایشیاءکا سب سے بڑا نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ جبکہ سرگودھا میں 10 ارب روپے سے زائد کی لاگت سے نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنا رہی ہے۔ پاکستان کے ڈاکٹرز کی پوری دنیا میں مانگ ہے۔ سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی فیکلٹی انتہائی پروفیشنل ہے۔ایک ڈاکٹر کی کامیابی اس کے مریضوں کی دعا¶ں میں چھپی ہوتی ہے۔ ہماری تمام تر کامیابیاں ہمارے والدین کی وجہ سے ہیں۔آج یہ فریش گریجوایٹس کا دن ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں پاکستان کی حقیقی معنوں میں خدمت کرنے کی توفیق عطاءفرمائے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی سرکاری طبی درسگاہوں میں کوالٹی ریسرچ پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیرنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سمز کانووکیشن میں شرکت میرے باعث سعادت ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ڈاکٹرز کو انسانیت کی خدمت کا عظیم فریضہ سونپا ہے۔ ہمارے ڈاکٹرز دن رات مریضوں کی خدمت کرکے دنیا و آخرت سنوار رہے ہیں۔ملک کو عظیم بنانے میں ہر شخص کو اپنے حصے کا کام اور کرداد ادا کرنا ہوگا۔ہمارا ملک ہر شخص سے اپنا اپنا کردار ادا کرنے کا متقاضی ہے۔ تمام طلبہ اپنی صلاحیتوں، معلومات اور جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کریں۔بنیادی اور دیہی مراکز صحت کی ری ویمپنگ کی جارہی ہے، انشاءاللہ تکمیل کے بعد صحت عامہ کا جدید ماحول فراہم ہوسکے گا۔ بنیادی مراکز صحت کی مرحلہ وار آ¶ٹ سورسنگ کرکے ایک نیا ماڈل متعارف کروایا جارہا ہے۔آ¶ٹ سورسنگ ماڈل کے اچھے نتائج ملنے پر دائرہ کار وسیع کرکے نظام صحت میں انقلابی تبدیلیاں لائیں گے۔ ملکی حالات سے مایوس نہ ہوں ہمیں اپنے نظام کو خود ٹھیک کرنا ہوگا۔وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ زمانہ طالبعلمی سے ہم سب کا ایک خواب تھا کہ ڈاکٹر بنیں۔اللہ کے کرم سے ہم میں سے چند ڈاکٹر بن گئے۔ڈاکٹر بن کر مسیحا کہلانا اللہ تعالٰی کا آپ سب پر کرم ہے۔ اللہ نے جو ہنر اور ذمہ داری آپ کو سونپی ہے اس کو بخوبی انجام دیں۔اللہ کے بعد آپ کو اپنے والدین اور اساتذہ کا شکر گزار ہونا چاہئے۔آپ علم حاصل کریں،کمال کا علم حاصل کریں لیکن اپنے ملک کی خدمت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔اگر آپ جدید علم حاصل کریں گے تو دنیا آپ کی قدر کرے گی۔جب آپ تمام منازل طے کرلیں تو دکھی انسانیت کی خدمت کو کبھی مت بھولیں۔ پرنسپل سمز پروفیسر زہرہ خانم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آٹھویں کانووکیشن پر آپ سب کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ ہم تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ اچھا ڈاکٹر بناتے ہیں۔ہمارا مقصد معاشرے کو بہتر معالج فراہم کرنا ہے۔ہمیں اپنے گریجوایٹس پر فخر ہے جو کہ میڈیکل ایجوکیشن اور ریسرچ میں پیش پیش ہیں۔ہماری فیکلٹی انتہائی قابل اور پروفیشنل ہے۔آج کا دن گریجوایٹس کیلئے اور ان کے اساتذہ اور والدین کے بہت یادگار ہے۔ پرو وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر نادیہ نسیم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کیلئے یہ بات قابل فخر ہے کہ آپ سمزسے گریجویشن کر کے جا رہے ہیں۔جتنی قابل سمز کی فیکلٹی ہے اتنے ہی قابل آپ ہیں۔ آپ نے اپنی قابلیت کو لوگوں کی خدمات کے لئے وقف کرنا ہے۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، پروفیسر راشد لطیف، پروفیسر محمود ایاز اور پروفیسر زہرہ خانم ہمارے لئے رول ماڈل ہیں۔پروفیسر راشد لطیف خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کی خدمت کا ہمارے پاس نادر موقع ہے۔
مریم نواز کی قیادت میں عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے: سلمان رفیق

















