ٹی ٹی پی سے مذاکرات باجوہ کا فیصلہ تھا، ملک آئین پر چلنا چاہیے،پی ٹی آئی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا ہے کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات پی ٹی آئی نہیں، جنرل باجوہ کا فیصلہ تھا۔

پارٹی رہنماﺅں کےساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرا یوب نے کہاسابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےساتھ مذاکرات کرنے کا کہا، فیصلہ پی ٹی آئی کا نہیں تھااب انٹرنیٹ کا دور ہے، معلومات ہر صورت پہنچ جاتی ہے،افغان بارڈر پر کوئی بلوچستان یا کے پی کا پٹواری تو نہیں بیٹھا ہوا، تقریبا 550 ارب کاپٹرول سمگل ہوکر آتا ہے، ذمہ دار کون ہیں؟۔

عمرایوب نے کہا9 مئی اور 26 نومبر پر بھی بات ہونی چاہیے،مذاکراتی ٹیم کی ترجیح ہے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنے، حسان نیازی سمیت سب اسیروں کےخلاف سزائیں ہائی کورٹ سے کالعدم ہو جائیں گی،امریکی و برطانوی اسلحہ کےساتھ ڈی چوک کلیئر کرایاگیا، زندہ مثال ہے سٹیٹ لائف بلڈنگ کے اوپر سے فائرنگ کی گئیں، چلنے والی گولی کی سپیڈ 2400 میٹر فی سیکنڈ اور رینج ایک کلومیٹر تھی۔

شبلی فراز نے کہا احتجاج کرناآئینی حق ، ہر مسئلے کا حل مذاکرات میں ہے، بانی پی ٹی آئی اپنے لیے کوئی ریلیف نہیں ڈھونڈ رہے وہ عوام کیلئے جیل میں ہیں،کسی بھی پرتشدد کارروائیوں کے حامی نہیں ،ملک آئین کی بنیاد پر چلنا چاہئے،امید ہے عدالتوں سے انصاف ملے گا،مذاکرات کی کامیابی و ناکامی کی ذمہ دار برائے نام حکومت ہوگی، مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا صرف افغانستان پہ بات کرنا چاہتا ہوں، آپ کو کیا لگتا ہے ایسے اقدامات سے جنگ کا خطرہ نہیں بڑھے گا؟ تمام حالات کو مدنظر رکھا جائے کیونکہ حالات پڑوس ملک سے کشیدہ ہوں گے،دہشتگردی مزید بڑھے گی، امن کےلئے ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہیے۔