سی پیک معاہدے کے تحت چین سے پہلا مال بردار کنٹینر آگیا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سی پیک معاہدے کے تحت چین سے پہلا مال بردار کنٹینر آگیا۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق مال بردار کنٹینر پاکستان کے علاقے سوست امیگریشن پہنچا جہاں تقریب منعقد کی گئی،مال بردار کنٹینر پاکستان کے زمینی راستے سے 8 روز میں کراچی پہنچے گاپھرسمندری راستے سے متحدہ عرب امارات کی جبل علی پورٹ دبئی جائےگا۔