پینل نہ بھیجا تو چیئرمینPAC کافیصلہ کرلیں گے،حکومت کوPTI کو تیسرا خط

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومت نے آئندہ ہفتے ہر صورت چیئرمین پی اے سی کا انتخاب کرانے کا فیصلہ کرلیا،حکمران جماعت کے چیف وہپ طارق فضل چودھری نے پی ٹی آئی کے عامر ڈوگرکوتیسرا خط لکھ دیا۔

طارق فضل چودھری نے کہاپہلے 2خطوط میں آپ سے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین کیلئے 4 ممبران کا پینل مانگا لیکن 10ماہ گزرنے کے باوجود اپوزیشن نے ابھی تک پینل نہیں بھجوایا،حکومت چیئرمین پی اے سی کا عہدہ اپوزیشن کو دینا چاہتی ہے تاکہ خود احتسابی کا عمل صاف و شفاف رہے، حکومتی اتحاد کی جانب سے چیئرمین پی اے سی کے انتخاب کےلئے سنجیدہ کوشش کی گئی، 4ناموں پر مشتمل پینل منگوانے کا فیصلہ حکومتی اتحاد کا مشترکہ ہے۔

خط میںطارق فضل چودھری نے مزید کہا بطور حکمران جماعت چیف وہپ مجھ پر اتحادی جماعتوں کا دباﺅ ہے، حکومت و اتحادی چیئرمین پی اے سی کیلئے جلد از جلد انتخاب کا عمل مکمل کرنا چاہتی ہے، آپ کو ایک بار پھر آخری موقع کے طور پر گزارش ہے 7 دن میں پینل بھجوایا جائے،پینل 7 دنوں میں نہ بھیجا گیا تو حکومتی اتحاد مل کر چیئرمین پی اے سی کا فیصلہ کرے گا، پی اے سی چیئرمین کا انتخاب آئندہ ہفتے ہر صورت کیا جائے گا۔