عمران ،بشریٰ کیخلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر
راولپنڈی(بیورورپورٹ)احتساب عدالت نے عمران ،بشریٰ کیخلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر کردیا۔
ذرائع کے مطابق 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت پیر کو اڈیالہ کی بجائے احتساب عدالت اسلام آباد میں ہو گی،عدالتی عملے نے پی ٹی آئی وکلا کو آگاہ کر دیا ،احتساب عدالت فیصلے کی نئی تاریخ دے گی،190 ملین پاونڈ ریفرنس کا فیصلہ جنوری 2025 کے پہلے ہفتے میں سنایا جائے گا۔
















