مہنگائی پھر بلند،ایک ہفتے میں18اشیا کے نرخ بڑھ گئے

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مہنگائی پھر بلند،ایک ہفتے میں18اشیا کے نرخ بڑھ گئے،وفاقی ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق مہنگائی میں 0.7 فیصد کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، سالانہ شرح3.71ایک فیصد کی کم سطح پر آگئی،مہنگی ہونےوالی اشیا میں چکن، گھی، کوکنگ آئل، ایل پی جی اور آلو شامل ہیں،ٹماٹر، پیاز، انڈے اور لہسن سمیت 11اشیا کے نرخ گر گئے۔