لاہور:(سٹاف رپورٹر)خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور میں فارسی کے عظیم شاعر رودکی کی یاد میں شاندار تقریب ہوئی، تقریب میں چنیوٹ کے محمدی شریف کالج اور لاہور کے ہر سکھ ٹرسٹ سکول کے طلبہ کےساتھ ساتھ خانہ فرہنگ میں فارسی سیکھنے والے طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب کے دوران خانہ فرہنگ میں فارسی زبان کا کورس مکمل کرنے والے طلبہ کو سرٹیفکیٹ دئیے گئے، تقریب کے مہمانان گرامی میں پاکستان کے نامور کیلگرافی آرٹسٹ عرفان قریشی، ریٹائرڈ جسٹس جواد خواجہ، محمدی شریف کالج کے پرنسپل فیصل حیات جبہ، ہر سکھ سکول کے پرنسپل آفتاب شیخ شامل تھے۔
خانہ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر جنرل، ڈاکٹر اصغر مسعودی نے خطاب کرتے ہوئے فارسی شاعری کی عظمت اور رودکی کی ادبی خدمات پر روشنی ڈالی، انہوں نے رودکی کو فارسی ادب کا سنگ میل قرار دیا اور کہا ان کے کلام نے فارسی زبان کی ترقی اور انسانیت کےلئے اہم پیغامات پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا، مہمانان گرامی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فارسی ادب اور رودکی کی شاعری کی اہمیت پر بات کی۔
ممتاز فارسی شاعر رودکی کی یاد میں خصوصی نشست



















