تھیٹر کو بڑی حد تک فحاشی سے پاک کردیا،عظمیٰ بخاری


لاہور: (وقائع نگار)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے تھیٹر فن اداکاری کےلئے اکیڈمی کا درجہ رکھتا ہے اور دنیا بھر کے نامور فنکاروں نے اسی سٹیج سے اپنے سفر کا آغاز کیا۔

عالمی دن پر اپنے پیغام میں عظمیٰ بخاری نے کہا پنجاب کا تھیٹر اپنی الگ پہچان رکھتا ،فنکار سرحد پار اور مغربی ممالک میں قومی کلچر کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،حکومت نے پنجاب کے تھیٹر کو فحاشی سے پاک کر کے دوبارہ فیملی تھیٹر بنانے کے مشن میں بڑی حد تک کامیابی حاصل کر لی۔

وزیر اطلاعات نے کہا مقصد کی مکمل تکمیل کےلئے ڈائریکٹرز ،پروڈیوسرز کو بھی ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہو گا،پنجاب حکومت فنکاروں کی فلاح و بہبود کےلئے موثر و عملی اقدامات کر رہی ہے تاکہ شعبے سے وابستہ افراد کو بہتر مقام مل سکے۔