منا بھائی ایم بی بی ایس کے اداکار وشال ٹھاکر 10 سال سے لاپتہ

نئی دہلی(مشرق نیوز)بالی ووڈ کی سدا بہار فلم منا بھائی ایم بی بی ایس کے اداکار وشال ٹھاکر 10 سال سے لاپتہ ،کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار 31 دسمبر 2015 کی رات گھر سے نکلے ،یکم جنوری 2016 کو آخری لوکیشن ممبئی کے قریب گھوڑبندر روڈ پر ملی تب سے فون بند،اہلخانہ منتظر ہیں۔

پولیس کے مطابق اداکار کو ڈھونڈنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی لیکن کہیں پتہ نہیں چل سکا۔