نیویارک:(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے جنرل اسمبلی سے ایک بار پھر خطاب میرے لیے اعزاز،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،امن کی تلاش انسانیت عظیم کاوشوں میں سے ایک ہے،پاکستان امریکہ،ایران کو کامیابی سے مذاکرات کی میز پر لایا،دونوں کو اسلام آباد میں ایک چھت تلے بٹھایا،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کاوشوں سے سفارتکاری کو راستہ ملا،ان خیالات کااظہار انہوں نے جنرل اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہامشرق وسطیٰ کی صورتحال سے پوری دنیا کی معیشت متاثر، سفارتکاری کامطالبہ اب بھی بلند ،آبنائے ہرمز،باب المند ب کھلے رہنے چاہئیں،پاکستان سعودی عرب کےساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتاہے،مکہ مکرمہ کے مقدس شہر پر ڈرون حملے نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو غم وغصے میں مبتلا کیا،حرمین شریفین ریڈ لائن ،حرمت و سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائےگا،مکہ دفاعی معاہدہ کسی کیخلاف نہیں،خطے میں امن کاضامن ہے۔
شہبازشریف نے کہاکشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،خطے میں امن کیلئے تنازع اقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے،بھارت بدترین مظالم بند کرے،بھارت نے جھوٹا بہانہ بناکر حملہ کیا،جارحیت کے جواب میں پاکستان نے اقوام متحدہ چارٹر کے مطابق دفاع کا حق استعمال کیا،فیلڈ مارشل کی قیادت میں تاریخی کامیابی سمیٹی، بھارت کوملنے والاسبق کبھی نہیں بھولے گا،صدر ٹرمپ کی قیادت کے باعث جنوبی ایشیا کے لاکھوں عوام کی جانیں بچ گئیں، 2ایٹمی پڑوسی ملک کھلی جنگ کے دہانے پر تھے،یقینی بنانا ہو گا جنوبی ایشیا دوبارہ اس صورتحال پر نہ پہنچے، یقینی بنانا ہو گامسئلہ کشمیر حل ہو جائے۔
وزیراعظم نے کہا اقوام متحدہ کے تحت کشمیر میں استصواب رائے ہونا چاہیے، کشمیر میں اجتماعی سزا دی جا رہی ہے اور کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،بھارت نے سندھ طاس معاہدہ یک طرفہ طور پر ختم کیا، اقدام کی کوئی حیثیت نہیں، فیصلے کو اقوام متحدہ ،مصالحتی عدالت نے مسترد کر دیا،اسرائیل غزہ میں مظالم بند کرے،فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔
حرمین شریفین ریڈ لائن ،حرمت و سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا،وزیراعظم

















