کراچی (مشرق نیوز) معروف پاکستانی اداکارہ وٹی وی میزبان ندا یاسر عید پر اپنے بولڈ لباس اور وگ کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ ندا یاسر ایک معروف پاکستانی مارننگ شو ہوسٹ ہیں جن کے انسٹاگرام پر 2.4 ملین سے زائد فالوورز ہیں۔
ندا یاسر اپنے انٹرٹینمنٹ اور ڈسکشن پر مبنی پروگرامز کیلئے جانی جاتی ہیں، تاہم وہ اکثر اپنے انداز، بیانات اور لائیو شوز میں غلطیوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا بھی کرتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے رمضان اور عید ٹرانسمیشنز کی میزبانی کی، جہاں ان کے مختلف لکس پر خاصی تنقید کی گئی، خصوصاً ان کے بولڈ لباس اور وگ کے استعمال پر صارفین نے شدید تنقید کی۔
عید کے ایک پروگرام میں ندا یاسر نے سینئر اداکاراو¿ں کے ساتھ شو ہوسٹ کیا، جہاں انہوں نے سرخ ریشمی لباس کے ساتھ سنہری جیولری پہنی، اس دوران انہوں نے اپنے بالوں میں وگ کا استعمال بھی کیا اور ساتھ میں ٹیکا اور ہیڈ جیولری بھی پہنی۔ ندا یاسر کے اس وگ اور بولڈ عید لک پر عوام کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔
کئی صارفین نے انہیں عمر کے مطابق فیشن نہ اپنانے پر تنقید کا نشانہ بنایا، جب کہ کچھ مداح ان کے بڑے گلے والے لباس سے بھی ناخوش نظر آئے۔ ایک صارف نے لکھا ’مجھے تو ندا یاسر پہچان میں ہی نہیں آئیں، وہ بالکل مختلف لگ رہی ہیں۔ ایک اور نے کہا کہ ندا یاسر وگ پہن کر عجیب لگ رہی ہیں۔
ایک مداح نے لباس پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ندا یاسر کا ڈیپ نیک ڈریس ٹی وی شو کیلئے مناسب نہیں لگتا۔ کچھ صارفین نے عمومی طور پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بہت سی بڑی عمر کی خواتین خود کو کم عمر دکھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
ندا یاسر کو عید پر بولڈ لباس پہننے پر شدید تنقید کا سامنا



















