اسلام آباد: (بیورورپورٹ) پاکستان ،ترکیہ نے تجارتی حجم 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ کرلیا۔
ترکیہ کے سفیر عرفان نیزی اوغلو نے وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی سے ملاقات کی، تجارت، سرمایہ کاری ،توانائی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا ،ملاقات میںپاکستان میں ترک سرمایہ کاری بڑھانے کےلئے خصوصی اقتصادی زونز میں موجود مواقع سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا گیا ،دونوں ممالک نے مضبوط سیاسی روابط کو عملی معاشی تعاون میں تبدیل کرنے پر اتفاق کیا۔
وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا پاکستان ،ترکیہ کے درمیان بحری امور ،شپ بریکنگ کے شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں،ملاقات میں تجارتی معاہدے میں توسیع کےلئے کوششیں تیز ،دوطرفہ تجارت بڑھانے کےلئے قابل عمل اہداف مقرر کرنے پر اتفاق کیا گیا،دونوں ممالک نے سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے کےلئے مذاکرات جاری رکھنے ،پاکستان میں ترک سرمایہ کاروں کےلئے نئے مواقع تلاش کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔
پاکستان ،ترکیہ کا تجارتی حجم 5 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق
















