ممبئی (مشرق نیوز) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور کو دیوالی کی تقریبات میں آیت الکرسی کندہ زیور پہننے پر قانونی نوٹس جاری کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور نے دیوالی کے موقع پر سیف علی خان کے خاندان سے وراثت میں ملنے والا قیمتی زیور پہنا تھا جس پر قرآن پاک کی آیت الکرسی کندہ تھی۔
یہ 30 قیراط زمرد کا زیور بھوپال کے شاہی خاندان سے تعلق رکھتا ہے جبکہ اداکارہ نے اس کے ساتھ تقریباً 200 سال پرانی کلغی بھی پہنی تھی۔
بھارتی سیاسی رہنما عباس حفیظ نے مذہبی جذبات مجروح ہونے کا موقف اختیار کرتے ہوئے اداکارہ اور انکی سٹائلسٹ ریا کپور کو قانونی نوٹس بھجوایا۔
کرینہ کپور کو قرانی آیت والا ہار پہننے پر قانونی نوٹس جاری
















