ریفرنڈم ہو بھی جائے تو صوبوں کامعاملہ پارلیمنٹ نے طے کرنا ہے، رانا ثنا


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)مشیر وزیراعظم رانا ثنا نے کہا ہے صوبوں کے معاملے پر ریفرنڈم ہو بھی جائے تومعاملہ پارلیمنٹ نے طے کرنا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہادونوں وکلا نے عمران خان سے ملاقات کی اب کیا رویہ ہوتا ہے آنےوالے دنوں میں معلوم ہوگا، وکلا کی سیاسی گفتگو اگلی ملاقات کیلئے رکاوٹ ہوسکتی ہے،پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کی کسل دی ہوئی تھی، سمجھانے کی کوشش کےساتھ ہر طرح کی یقین دہانی کرائی گئی۔

مشیر وزیراعظم نے کہاصوبوں کے معاملے پر ریفرنڈم پارلیمنٹ نے کرانا ہے، معاملہ ابھی تک پارلیمنٹ میں آیا ہی نہیں،معاملہ پارلیمنٹ میں آیا تو بحث ہوگی،پالیسی بیان دیں گے۔