واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکہ میں مڈٹرم انتخابات کیلئے پولنگ،ٹرمپ کو دھچکا،ڈیموکریٹس آگے،ایوان نمائندگان میں اکثریت حاصل کرنے کیلئے 218نشستیں درکار ہیں۔
امریکی ریاست ورمونٹ میں مقامی وقت کے مطابق پولنگ کا آغاز صبح 5دیگر ریاستوں نیو ہیمپشائر، نیو جرسی، نیویارک ،ورجینیا میں 6 بجے شروع ہوا،مختلف عوامی جائزوں میں ڈیموکریٹس کو برتری حاصل ،حتمی نتائج سامنے آنے میں کئی ریاستوں میں وقت لگ سکتا ، ڈیموکریٹس کی کامیابی صدر ٹرمپ کے قانون سازی کے ایجنڈے کیلئے مشکلات پیدا کرسکتی ہے۔
ادھر امریکی محکمہ انصاف نے ملک بھر میں آزادانہ ، شفاف انتخابات یقینی بنانے کےلئے تمام 50 ریاستوں میں انتخابی مبصرین تعینات کر دئیے ،انتخابی قوانین پر عمل درآمد کی نگرانی کریں گے،امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ انتخابی نگرانی کا دائرہ تمام 50 ریاستوں تک بڑھایا گیا ۔
امریکہ میں مڈٹرم انتخابات کیلئے پولنگ،ٹرمپ کو دھچکا،ڈیموکریٹس آگے

















